Ad

لاک ڈاؤن میں مہوش حیات نے کون سے چیلنج کا انتخاب کیا؟


لاک ڈاؤن کے باعث شوبز ستارے اپنی نت نئی سرگرمیوں سے مداحوں کو گاہے بگاہے آگاہ کر رہے ہیں اور اب مہوش حیات نے مداحوں سے ایک چیلنج کو شیئر کیا۔
تمغہ امتیار حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر   ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی  دانش کے ساتھ فن چیلنج مکمل کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے  اپنے چاہنے والوں کو  بتایا کہ تمام انٹرنیٹ کے چیلنجز میں انہوں نے فن چیلنج ڈانس مووز کا انتخاب کیا ہے۔
مہوش حیات نے لکھا کہ یہ مت پوچھیے گا یہ ڈانس اسٹیپ سیکھنے کے لیے اس کی ریہرسل میں کتنا وقت لگا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بہن بھائی بغیر ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے پیروں سے ڈانس مووز کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں۔




اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بہن بھائیوں کے ساتھ مزے کرنا اور ایک دوسرے کو چیلنج کرنا خوشی کا باعث ہے ، اپنے اندر کا بچپنا کبھی مت کھوئیں۔
مہوش حیات اور ان کے بھائی دانش کی ڈانس مووز  فن چیلنج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل بھی گزشتہ برس بوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا کی زینت بنا تھا جو مہوش حیات اور ان کے بھائی نے مکمل بھی کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments