امریکا میں پھنسی پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا کی جانب سے نیویارک سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ 'وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینےکی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں ہے'۔
میرا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتخانہ میرے قیام کے مقام سےآگاہ ہے اور میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر قونصل جنرل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔
میرا کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے،کل بھی نیویارک میں کورونا وائرس نے 500 سے زائد افرادکو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔
مزید پڑھیں: 'پاکستان آکر مرنا چاہتی ہوں'، میرا نے وزیراعظم کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے
اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام کے آخرمیں کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھیں، تمام ساتھی فنکار واپس جا چکے ہیں، میں تنہا امریکا میں پھنس گئی ہوں۔
0 Comments
Please don't use vulgar comments and avoid discussion on Religious matters